گلگت(پ ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی عوامی مینڈیٹ سے خالی جماعتیں ہیں محض الزامات کی سیاست کو فروغ دینے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں انہوںنے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کا سیاسی اورمعاشی مقدمہ بھرپورطریقے سے لڑ رہے ہیں عوامی مطالبے اوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی منظم کوششوں سے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ہدایات پر سرتاج عزیز کی سربراہی میں آئینی اصلاحاتی کمیٹی بنائی تھی جس پر سفارشات تیار ہیں بہت جلد اس کا اعلان ہوگا انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی میں کلیدی کردارادا کررہی ہے حفیظ الرحمن کی ذات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین کی بلا جوازتنقید سمجھ سے بالاتر ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اپنے عمل کام اور کردار سے عوامی دل جیت لے گی تنقید کرنے والے اپنے فرائض جاری رکھیں۔