گلگت (سٹاف رپورٹر)بیروزگار انجینئرز نے اپنے مطالبات کے حق میں پیر کے روز گلگت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا.جی بی انجینئرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے قواعد و ضوابط کے تحت گلگت بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں موجود انجینئرز کی خالی اسامیوں پر مقامی بے روزگار انجینئروں کی بھرتی کرکے انجینروں کی بے چینی دور کرنے کا مطالبہ کیا.
