گلگت (ماونٹین پاس رپورٹ )گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان پر حکومت کیا مگر عوام کور سوایوں کے سوا کچھ نہ دیا، عوام کے ووٹ کے بدلے میں انہوں نے عوام کے بنیادی حقوق سے ہی عوام کو محروم رکھا ہے، حراموش سڑکوں کی حالت زار دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے، صحت اور تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ، حراموش داسو سے کٹوال روڑ کی تعمیر کے لئے 22 کروڑ کی منظوری پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے فراغ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرا مطالبہ پورا کیا حراموش کے عوام محب وطن میں انکے تمام جائز حقوق کے لئے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ داسو کٹوال روڑ کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔
ماضی میں عوام کے منتخب نمائندوں نے اس خوبصورت علاقے کو یکسر نظرا نداز کیاہے ۔ پیپلز پارٹی کا کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے جوکہ ظلم ہے اس منصوبے کو مکمل کرنا میر ی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اقبال صوبائی وزیر تعمیرات نے داسو بارچی ،اسلپی حراموش کے دورے کے دوران حراموش کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس اہم منصوبے کی تعمیر کے بعد اس علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے بے شمار مواقع ملیں گے۔ اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہوگا اور یہاں کی سبزیاں اور پھل مارکیٹ تک پہنچانا آسان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس سیکم پر کام مکمل کرانا میری ترجیحات میں شامل ہے عوام تعاون کریں انشاء اللہ اس سیکم کا بہت جلد باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ حراموش کے عمائدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ڈاکٹر محمد اقبال کا شکریہ ادا کیا۔ اس دورے میں ڈاکٹر محمد اقبال کے ہمراہ چیف انجینئر محکمہ تعمیرات رشید احمد سپرنٹنڈنگ انجینئر جان بنی اور پورا عملہ موجود تھا انہوں نے سلپی اور دیگر گاؤں تک پیدل چل کر سروے بھی کیا اور عوام کے مسائل بھی در یافت کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرایا۔