گلگت (ماونٹین پاس) گلگت بلتستان کے سول سروسز کے آفیسران کے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے سول سزوسز آفیسرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔آصف اللہ خان ایسوسی ایشن کے صدر ، میروقار احمد خان جنرل سیکریٹری ، مومن جان فنانس سیکریٹری ، سجاد حیدر نائب صدر اور صفدر خان کو سیکریٹری انفارمیشن منتخب کیا گیا ہے ۔ایسوسی ایشن 12ممبرام کی ایگزیکٹیو کمیٹی پر مشتمل ہو گی ۔ اس تنظیم کا قیام عمل میں لانے کا مقصد سرکاری افسران کو درپیش مسائل کا حل ڈھونڈنا ہے تاکہ دوران ملازمت پیش آنے والی مشکلات کا تدارک کیا جا سکے ۔ ایسوسی ایشن اس کے علاوہ ا و ایم ایس اور ڈی ایم ایس کیڈر کے افسران کی ترقی کے مواقعوں کو بہتر بنانے کیلئے بھی ضروری اقدامات کرئے گی ۔ یاد رہے کہ او ایم ایس اور ڈی ایم ایس کے افسران گلگت بلتستان کی سول سروسز میں اہم مقام رکھتے ہیں لیکن ان کو ترقی کے مواقع کم ہی میسر آتے ہیں ۔ ترقیوں اور تبادلوں کے معاملے میں پائے جانے والے تضادات کا حل بھی حل تلاش کریگی ۔