گلگت(چیف رپورٹر) پرنس کریم اغا خان کے خدمات ناقابل فراموش ہے وہ نہ صرف محسن گلگت بلتستان ہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی اس کے خدمات قابل تحسین ہے یہ بات پی پی پی لیبر ونگ گلگت ڈویثزن کے صدر محمد علی شاہ نے اپنے دفتر میں پرنس کریم اغا خان کے سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ پرنس کریم اغا خان کی وجہ سے اج گلگت بلتستان میں شرح تعلیم ملک کے دیگر حصوں سے بہتر ہے جبکہ تعلیم سمیت صحت کے شعبے میں بلا تفریق انھوں نے جو کام کیا ہے اس کو گلگت بلتستان کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک پاکستان پر جب بھی کوئی مشکل اتی ہے تو پرنس کریم اغا خان اگے بڑھ کر ملک کی مدد کرتے ہیں اور فرینٖڈ اف پاکستان کے لسٹ میں ان کا نام شامل ہے جو کہ قابل فخر بات ہے گلگت بلتستان کے عوام اپنے اس محسن کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ اس کے لئے دعا گو بھی ہیں اور اس امید کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ وہ ائندہ بھی اسی طرح گلگت بلتستان میں عوام کے معیار زندگی بدلنے کے لئے اپنی خدمات سر انجام دینگے