گلگت ( پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما انجنیئر ندیم عباس نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی صوبائی کابنیہ کا اعلان جلد از جلد کیا جائے ۔اور مرکزی قیادت گلگت بلتستان میں تنظیم نو کرنے سے پہلے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماوں اور کارکنوں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت میں عہدراوں کی سابق پارٹی خدمات اور کاردگی مدنظر رکھا کرذمہ داریاں دی جائے ۔
تحریک انصاف گلگت بلتستان فعال اور مستحکم جماعت بن چکی ہے گلگت بلتستان میں اہم شخصیات آئے روز تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہیں ہیں جو کہ خوش آئیندہ اقدام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی ۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی طرح خطے کے عوام کے ساتھ مذاق نہیں کیا جائے گا ۔