گلگت( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سٹی سیکر یٹریٹ پی ٹی آئی میں حیدر گلگتی کے زیر اہتمام اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام صدر حاجی شاہ ناصر نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو مظبوط بنا ئیں اور پی ٹی آئی کو مزید فعال بنا ئیں دوریوں کو ختم کریں اور نوجوان نسل کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں جہاں سے نوجوان نسل گلگت بلتستان کے مستقبل کے لئے کام کرے۔جمعے کے روز سٹی سیکریٹریٹ میں انصاف یوتھ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پی پی پی والوں نے تو نوکریوں کو فروخت کیا تھا اور (ن) لیگ والے کفن چور ہیں جو عوام کا کفن بھی چوری کر کے بیچنے والے ہیں ان سے عوام کو خیر کی کو ئی توقع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے دیامر بھاشہ ڈیم میں اتنی کرپشن کی ہے کہ دس نسلوں تک یہ لوگ کھا سکتے ہیں لیکن یہ لوگ دیامر بھاشہ ڈیم میں جو کرپشن کی ہے اس کو نہیں کھا سکے گی اور ان سے حساب لیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کرپشن کے ان بقایات کے ساتھ ہے جنہوں نے عوام کے بجٹ کو لوٹا ہے اور ہم نے ایک ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کے حوالے سے ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کے محرمیوں کا ازالہ کرینگے اور گورنر گلگت بلتستان ہر فورم میں گلگت بلتستان کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر کی جو غلط فہمیاں تھی وہ دور ہو رہی ہیں اور اور معاملات بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور ہمارے جو دیگر ساتھی جو مایوس ہیں سب کے گھر گھر جا کر ان کے تحفظات سنے جا ئینگے اور ان کو دور کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے ڈیمانڈ کئے بغیر گگت بلتستان کے مسئلے کو اٹھایا اور ہیلتھ کارڈز کے حوالے سے اعلان کیا اور ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے اقدام اٹھایا جو کہ انتہا ئی اہم پیش رفت ہے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے پی ٹی آئی کے نائب صدر پروفیسر اجمل حسین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جب تک یوتھ کے اندر شعور بیدار نہیں ہوگا تب تک ہم کسی بھی حوالے سے کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں گلگت بلتستان سے سی پیک گذر رہا ہے اس سے نوجوانوں کو کیا فائدہ حاصل ہو گا اور آئینی حیثیت کے حوالے سے نوجوانوں کے اندر شعور بیدار کر نے کی ضرورت ہے تا کہ مثبت انداز میں ہمارے نوجوان کام کرسکیں اور ہم پاکستانی ہیں جس نے مملکت خداد پاکستان کی بقا و ترقی کے لئے کام کرنا ہے اور اس میں یوتھ کا اہم کردار ہے اور یوتھ کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مستقبل میں یہی یوتھ گلگت بلتستان کی لیڈر بنے گی اور قوم کا بھاگ دوڑ سنبھالے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل نمبر 257aمیں ترمیم کر کے گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے گورنر گلگت بلتستان نے اپنی سفارشا ت بھی پیش کی ہیں اور ہمارے منشور میں بھی عبور ی صوبے کا ذکر ہے اور ہم نے اپنے منشور کے تحت ہی کام کر نا ہے اور بات کرنا ہے ۔گلگت بلتستان میں جو وسائل ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے کام کرنا ہوگا اور ہم نے جو میگا پراجیکٹس روکے پڑے ہیں ان کو بھی آگے بڑھانا ہے اور گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ میں ڈالنا ہے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء گلاب شاہ آصف نے کہا کہ قائم مقام صدر حاجی شاہ ناصر کے بدولت آج دوریاں ختم ہو رہی ہیں اور جو کل تک ایک ٹیبل پر نہیں بیھٹتے تھے آج ایک ہی ٹیبل میں بیٹھ کر پارٹی کو مظبوط کر نے کی بات کر رہے ہیں اور اس کا کریڈٹ حاجی شاہ ناصر کو جاتا ہے جس کی ذاتی کوشش کے بدولت پارٹی کے اندر کے معاملات بہتر ہو تے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی قیاد ت کو گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے ابھی تک گلگت بلتستان کی پی ٹی آئی کی جانب سے کو ئی چارٹر آف ڈیمانڈ نہیں گیا ہے پھر بھی مرکزی قیادت نے گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات اٹھا ئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئندہ ایک ہوکر گلگت بلتستان کے وسیع تر مفادات کو دیکھ کر پارٹی کی فعالیت کے لئے کام کرنا ہو گا اور ماضی کو بھلا کر ملکر چلنا ہو گا ،اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سابق امیدوار حلقہ تین و یوتھ رہنماء امتیاز گلگتی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آئینی حیثیت کے حوالے سے ایک مردہ کیس میں جان ڈال دی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ گلگت بلتستان کو ایک اچھا سیٹ اپ ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ذاتی منشی نہیں ہیں ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور جو بھی پارٹی فعال بنائے گا ہم نے اس کا ساتھ دینا ہے اور ہم تب ہی دیگر جماعتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں جب ہم ایک ہو کر کام کرینگے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے انصاف یوتھ کے صدارتی امیدوار حیدر گلگتی نے کہا کہ ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ چلنا ہو گا اور یوتھ کو گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے یوتھ آگا ہ ہوناپڑے گا اور کسی بھی معاشرے میں یوتھ آئینہ کا حیثیت رکھتی ہے اور قوم کی لیڈر شپ بھی یوتھ ہی ہو تی ہے اور گلگت بلتستان کے وسائل کو گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بروئے کار لانے کے لئے کام کرنا ہو گا اور سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں یوتھ کا کیا کردار ہوگا اس حوالے سے نوجوان نسل کو آگاہ رہ کر کام کرنا ہو گا تب جا کر ہم ترقی کرسکتے ہیں ۔اجلاس سے یوتھ رہنما رانا تبارک سنگھا ، رانا ریاض و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر لوٹ ما ر کیا جا رہا ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ذیادتی ہے اور جب تک گلگت بلتستان کے عوام ایک قوم نہیں بنے گی تب تک ہم آئینی حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہیں اور ہمیں آئینی حقوق کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا ۔