استور(شمس الرحمن شمس) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن استور گلگت بلتستان سپریم کونسل کے چیرمین و سنیر رہنما مسلم لیگ ن گلگت بلتستان بشیر احمد خان نے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن استور کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹریز وزیر اعلی اور اس کی کابینہ کے ذیر اثر ہوتے تھے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پرتا ہے کہ موجودہ دور میں وزیر اعلی اور اس کی کابینہ چیف سیکریٹری اور سیکریٹریز کے ذیر اثر ہیں جس کو من پسندی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹھکیداری برادری سمیت گلگت بلتستان کی عوام کو انتہائی مسائل کا سامنا ہے اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوے ٹھکیدار برادری کو اپنی حکمت عملی ترتیب دینی ہوگی تاکہ دنیا کے اس عجیب ترین خطے میں بسنے والے ٹھکیدار بررادری کو اپنے حقوق کے حصول کی جنگ میں کامیابی مل سکے ٹھکیدار برادری کسی بھی علاقے کی سرماے کی محافظ اور تعمیر و ترقی کے ضامن ہوتے ہیں مگر گلگت بلتستان میں ایک منصوبہ بندی کے تحت اس برادری کو دیوار سے لگایا جارہا ہے جو انتہائی لمحہ فکریہ ہے