غذر(آئی این پی)
پاکستان تحریک انصاف کے انفارمیشن سکرٹیری علی احمد شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بوبر کے عوا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ڈپٹی کمشنر غذر اسسٹنٹ کمشنر غذر اور دیگر حکومتی اداروں کا اور ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے غائب نوجوان حسین اکبر ولد سنگ ولی کو والدین سے ملانے میں بھر پور مدد کی ڈپٹی کمشنر غذر اور اسسٹنٹ کمشنر غذر اور دیگر حکومتی اداروں کے سربراہان نے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر مالی امداد کے ساتھ ساتھ نوجوان کو ڈھونڈنے میں بھر پور مدد کی جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان کو حوصلہ ملا اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈپٹی کمشنر انتہائی اچھے اور عوام دوست آفیسر ہیں کیونکہ اس سے پہلے آفیسران عوام سے بہت ہی کم ملے ہیں عوام غذر ڈی سی غذر کے حالیہ اقدام سے بہت ہی زیادہ خوش ہیں اور ساتھ ساتھ دیگر حکومتی اداروں کا بھی بھر پور شکریہ ادا کرتے ہیں اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی وجہ سے نوجوان کو زندہ سلامت والدین سے ملانے میں کامیاب ہوئے۔
غذر(آئی این پی)