جو خود کو قانون کے حوالہ کرنا چاہتے ہیں کریں ورنہ قانون کی گرفت میں لایا جائیگا ٹین کور

جو خود کو قانون کے حوالہ کرنا چاہتے ہیں کریں ورنہ قانون کی گرفت میں لایا جائیگا ٹین کور
ملک کو کمزور کرنے کیلئے سرحدوں کے باہر بڑے دشمن اور سازشی عناصر بیٹھے ہیں،وہ ملک کو اندد سے کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل بلا ل اکبر
دیامر ڈیم کی متاثرین کیلئے آباد کاری میں حوصلہ آفزا پیش رفت لائق تحسین ،یہاں کے نوے فیصدمتاثرین کے مسائل حل ہونے جارہے ہیں،چلاس میں گرینڈ جرگہ اور عمائدین سے خطاب
دیامر میں مواقعوں کی کمی ہے اور مثبت راستے کا تعین نہ ہونے سے یہاں روز بروز پسماندگی میں آضافہ ہوتا جارہا ہے ،یہاں کی عوام کا پاکستان سے تعلق نظریاتی ہے،فیض اللہ فراق
چلاس(ابن نعیم سے)کمانڈرٹین کورلیفٹیننٹ جزل بلال اکبر نے چلاس میں مقامی گرینڈ جرگہ اور عمائندین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی متاثرین کیلئے آباد کاری میں حوصلہ آفزا پیش رفت لائق تحسین ہے،یہاں کے نوے فیصدمتاثرین کے مسائل حل ہونے جارہے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام مسائل کا حل گفت و شنید اور باہمی رضامندی پر ہے افہام و تفہیم اور مفاہمت کے ذریعے تمام مسائل کا حل ڈھونڈا جاسکتا ہے ،قانون سے کوئی بالا نہیں ہے دیامر میں بدامنی کے حوالے سے بہت چھوٹا مسلہ ہے جس کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام اور جرگہ کا سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،یہاں آکر یہ بات معلوم ہوئی کہ دیامر کی مجموعی عوام محب وطن ہیں ملک کے ساتھ یہاں کے باسیوں کی انمٹ وابستگی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم اور سی پیک کے بہتر ثمرات یہاں کی مقامی آبادی کو ملیں گے،ڈیم بننے کے بعد علاقے میں خوشحالی آئے گی میں خود واپڈا کے اعلی حکام سے بات کرچکا ہوں کہ وہ دیامر کی عوام کیلئے تکنیکی ،معاشی اور سماجی میدان میں آگے بڑھانے میں ان کی مدد کرے۔انہوں نے واضح کیا کہ دیامر بھاشہ ڈیم اور سی پیک کی تعمیر سے مقامی آبادی کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،یہاں پر صنعتی زون بنیں گے اور یہ علاقہ بہت زیادہ ترقی کرے گا ،دیامر ڈیم ملکی تاریخ کا میگا منصوبہ ہے ،گلگت بلتستان کے اندر بننے والے بڑے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے امن بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور گلگت بلتستان سکاوٹس میں داریل تانگیر اور چلاس کے نوجوانوں کیلئے خصوصی رعایت دی جائیگی۔انہوں نے واضح کیا کہ دیامر گرینڈ جرگہ نے اب تک امن کے قیام کیلئے بہترین کوشیشیں کیں ہے اور مزید بھی دیامر گرینڈ جرگہ اور مجموعی عوام حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہے،جو آفراد خود کو قانون کے حوالہ کرنا چاہتے ہیں وہ جلد حوالگی کا راستہ اختیار کریں ورنہ قانون کی گرفت میں لایا جائیگا ،ہم یہاں پر ہیں اور یہاں کا امن ہمیں عزیز ہے اور امن کی بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی پسماندگی بہت ہے 72فیصد بچے سکول نہیں جاتے ،والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں ،تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے قوموں کی زندگیاں بدل جاتی ہیں ،دیامر کی تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے پاک فوج بھرپور کردار ادا کرے گی۔جامعہ قراقرم یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ دیامر کی عوام محب وطن ہے یہاں کے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جبکہ مواقعوں کی کمی ہے اور مثبت راستے کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے یہاں روز بروز پسماندگی میں آضافہ ہوتا جارہا ہے ،یہاں کی عوام کا پاکستان سے تعلق نظریاتی ہے اور نظریہ کسی اور شرط کا محتاج نہیں ہے ،جوانوں کی سوچ کو بدلنے کیلئے علم کی روشنی کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر و رکن گرینڈ امن جرگہ ملک محمد مسکین ، امیر جان اور رحمت خالق نے کہا کہ داریل اور تانگیر میں قیام امن کیلئے جرگہ نے مثبت کردار ادا کیا ہے ۔جرگہ ممبران نے واضح کیا کہ شرپسندوں کے خلاف عوام ریاستی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیامر صوبے کا گیٹ وے ہے اور گیٹ وے کو تعلیمی ،معاشی اور روزگار کے مواقعوں کے ذریعے بدلنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی رٹ کو بحال کرنے کیلئے سیکورٹی ادارے منظم کام کرتے ہوئے مقامی جرگہ کو تحفظ فراہم کریں کیوں کہ بعض شرپسندوں کو جرگہ ممبران کی امن کیلئے مخلصانہ کوشیشں برداشت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ داریل تانگیر کو فوری ضلع بنایا جائے،ضلع نہ بننے سے عوام پریشان ہے۔
انٹرو2۔۔۔۔چلاس(محمدقاسم)لیفٹنٹ جنرل10 کور کمانڈر راولپنڈی بلال اکبر نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی میلی آنکھ سے اٹھا کے دیکھنے والوں کو منطقی انجام تک پہچا دیں گے۔ملک دشمنوں کو پتہ ہے کہ پاک آرمی ایک مظبوط قوم کی ایک مظبوط فوجی قوت ہے۔ملک دشمن عناصر ملک کو اندد سے کمزور کر کے اپنے ناپاک اور مکرو عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔مگر یہاں کے عوام نے ان کے ہر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیے۔پاک فوج ہر مشکل وقت میں عوام کی حفاظت میں صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہے۔انہوں نے چلاس میں گرینڈ جرگہ داریل تانگیر متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی اور عمائدین دیامر سے اظہار خیال کیا ان کے ہمراہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان چیف سکریٹری گلگت بلتستان کیٹن(ر)خرم آغا آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ شورش زدہ علاقوں میں فساد میں ملوث عناصر کے ساتھ آخری حد تک بات چیت مفاہمت اور مصلحت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی گئی۔مگر شرپسندوں نے بے گناہ لوگوں کے گلے کاٹے خواتین اور بچوں پہ ظلم کئے۔اس کے بعد حکومت کے فیصلے سے فوج آگے بڑھی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے گلگت بلتستان انڈسٹریل زون بنے گا ہمارا روشن مستقبل ہمارا انتظار کر رہا ہے۔ملک کو وسائل کی ضرورت ہے۔ چالیس پچاس ارب روپے کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشیت میں بہتری آ رہی ہے۔اور مزید ممالک بھی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں جس سے خطے میں خوشحالی آئے گئی۔اور گلگت بلتستان سے شروع ہونے والا یہ سفر ملک کو ترقی کے ثمرات سے مستفید کریگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو کمزور کرنے کے لئے سرحدوں کے باہر بڑے دشمن اور سازشی عناصر بیٹھے ہیں۔وہ ملک کو اندد سے کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہیں۔مگر یہاں کے عوام نے ایسے عناصر کی ہر سازش کو ہر لحاظ سے بری طرح ناکام کر دیا۔انہوں نے متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی حوالے سے کہا کہ ہمیں ڈیم کے متاثرین کے مسائل کا علم ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔تعمیراتی کمپنیوں الیکٹرانک سروس کے لئے مقامی لوگوں کو ہنر مند بنایا جائگا تاکہ روزی روٹی خود باعزت طور پہ کما سکیں۔انہوں نے دیامر میں تعلیمی نظام میں بہتری کے حوالے سے کہا کہ علم کے حصول کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔پاک آرمی دیامر کے تعلیمی اداروں میں بہتر اور جدید طرز تعلیم متعارف کرائیں گے۔انہوں کہا کہ دیامر گرینڈ امن جرگہ داریل تانگیر کی کوشسوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔خلوص دل سے محنت کی اور یہاں کے مشیران نے مکمل طور پہ جدوجہد کی معاشرے میں بڑوں کا بڑا کردار ہوتا ہے۔جرگہ کی ہر ضرورت پورا کریں گے اور ان کے ہاتھ کو مظبوظ کریں گے اس سے کمشنر دیامر رحمان شاہ اور ڈیٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے مہمانوں کو روایتی تحائف پیش کئے گئے۔تقریب کے بعد لیفٹنٹ جنرل 10 کور کمانڈر راولپنڈی بلال اکبر اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کئے اور معذور افراد کے مسائل دریافت کئے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.