گلگت(پ،ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ سو دن میں 50 لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والی حکومت نے 50 لاکھ گھروں کو مسمار کیا اور ایک کروڈ لوگوں کو بے روزگار کر دیا ہے تبدیلی کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی کے طوفان پر دھکیل کر ذہنی مفلوج بنایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں احتساب کے نام پر انتقامی کارویاں ہو رہی ہیں آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے پہلے بھی احتساب کے نام پر سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کیا ہے اور 11 سال پابند سلاسل رہ کر عدالتوں سے با عزت بری ہو کر کلین چٹ لیا تھا اور آج بھی مرد حر آصف علی ذرداری ڈٹ کر مقابلہ کرینگے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کرتے ہوے کھٹن حالات کا سامنا کیا ہے آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ کے اوپر تحقیقاتی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں تو وزیر اعظم کی ہمشیرہ کے ساتھ اتنی نرمی کیوں برتی جا رہی ہے تحقیقات کے اس دھرے معیار پر بہت سارے سوالات اٹھ رہے ہیں ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نےملک میں انصاف کا دہرا معیار قائم کیا ہے۔ ملک میں عمران خان اس کے عزیز و اقارب کے لیے اور اور اپوزیشن جماعتوں کے لیے انصاف کے تقاضے کچھ اور ہیں حکومت کا ایجنڈا اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے عمران خان آج بھی کنٹینر کی تقریریں کر رہے ہیں عمران خان کو اس بات کا ذراء بھی علم نہیں کہ وہ ملک کا وزیر اعظم ہے انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ وفاق میں نیب کو عمران خان اور ان کی ٹیم نظر نہیں آہ رہی ہے اور اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی نیب صوبائی حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے سرکاری اداروں میں مہا کرپشن ہونے کے باوجود بھی حفیظ الرحمن کو چھوٹ دینا تحقیقاتی اداروں کے اوپر سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ الرحمن اور مشیر اطلاعات میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہے ہیں گلگت بلتستان کے حقوق پر انہوں نے شب خون مارا اور پیپلز پارٹی کے دے گئے حقوق کو ختم کر کے ایف سی آر کے مترادف آرڈر 2018 کا نفاظ کیا ن لیگ اپنے دور اقتدار میں آئینی جمہوری اور معاشی حقوق دینے میں مکمل ناکام رہی ہے پیپلز پارٹی نے اس اہم نوعیت کے معاملے میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم میں جمع کیا اور انشا اللہ اب پیپلز پارٹی گلگت بلتستان یہاں کے ذمینی حقائق کو مند نظر رکھتے ہوے جدو جہد کرے گی ۔