گلگت(پ ر)تحریک انصاف ہنزہ کے سینئر نائب صدر غازی کمال برچہ نے کہا ہے کہ ناصر آباد تا خانہ آباد روڈ کا منصوبے کا ٹھیکہ کسی چائنیز کمپنی کو دیا جائے کیوں کہ مقامی سطح پر کسی کمپنی میں اس روڈ کو بنانے کی صلاحیت نہیں ہے ۔انہوں نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور ہنزہ سے منتخب نمائندہ نہیں ہونے سے حلقہ 6ہنزہ بیمار منصوبوں کا قبرستان بن چکا ہے ،مایون پاور پراجیکٹ کی بلڈنگ اور کوہل کا کام مکمل ہوئے ایک سال ہونے کو ہیں لیکن منتخب نمائندہ نہیں ہونے اور عوامی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مشنری کا کام التواء کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا مشرف کے دور میں شروع کیا گیا خانہ آباد تا ناصر آباد سڑک منصوبہ بھی التواء کا شکار ہے ۔آنے والے ADPمیں اس منصوبے کو 11کروڈ کی لاگت سے رکھا گیا ہے لیکن کام چور ٹھیکیدوں کواور کمیشن پر ٹھیکے دینے کی وجہ سے یہ منصوبہ مزید التواء ہونے کا خدشہ ہے جس کیلئے ضرورت ہے کہ یہ منصوبہ کسی چینی کمپنی کو دیا جائے اور فور ی طور پر مکمل کروایا جائے ۔غازی کمال نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کرپشن لوگوں کے خلاف احتساب شروع کرے گی اور بہت جلد میر و وزیر جیلوں کے سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ رانی عتیقہ کاہنزہ سے خواتین کے مخصوص نشست پر اسمبلی ممبر بننے کے باوجود ہنزہ میں ایک پراجیکٹ بھی نہیں رکھنا نہ صرف خواتین بلکہ پورے علاقے کے ساتھ ظلم ہے ۔اس قسم کے نمائندوں کو آئندہ کسی بھی عوام مقام اور الیکشن لڑنے سے روکنا چاہئے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ اس طرح کے سیاست دانوں کو علاقہ بدے کرے ۔