گلگت(پ ر) گلگت بلتستان میں معیار تعلیم زبوں حالی کا شکار ہےصدر انصاف شٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان رحمان دریلو کا اپنے ایک بیان مین کہنا تھا کہ اسمبلی ممبران بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کے بجائے ایک ایک لاکھ روپے کے موبائل خریدنے کا بل منظور کر رہے ہیں جو ان ممبران کے لئے باعث شرمندگی ہے. ایک طرف صوبائی حکومت فندز کی کٹوتی کا ٹوپی ڈرامہ کر رہی ہے دوسری طرف سال 2018-19 کے سالانہ بجٹ سے 40 لاکھ روپے کے موبائل فون خریدنے کا بل منظور کر رہی ہے ان کی نا اہلی ثابت کرنے کے لئے یہی دلیل ہے کہ منتخب نمائندے قوم کے بچوں کے مستقبل کے بارے میں زیادہ سوچتے ہیں یا پھر اپنے موبائل فون کے بارے میں صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان رحمان دریلو کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سردی کے موسم میں طلبا و طالبات کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبور ہیں جن کی اس حق طلفی کا ازالہ آئی ایس ایف انشااللہ ہر حال میں کریگی حکومتی نمائندوں کی توجہ قوم کے بچوں کے مستقبل پر ہونی چاہئے لیکن افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ نااہلی کی انتہا ہے کہ نمائندے 40 لاکھ کی خطیر رقم قوم کے بچوں کے مستقبل پر خرچنے کے بجائے موبائل فون خریدے جا رہے ہیں گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی اداروں میں بچوں کو ٹھٹھرتی سردی میں ہیٹینگ کی سہولت میسر نہیں طلبا و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں. منتخب نمائندوں کو اس طرف اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ قوم کا مستقبل سنور سکے قوم کا پیسہ قوم پر صرف ہونا چاہیے ناکہ ہمانئندوں کی عیش و عشرت پر جس کی کھلی مثال 40 لاکھ کے موبائل خریدنے کا بل پاس کرنا ہے. جس کی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے ہم اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے قوم کا پیسہ تعلیم پر خرچ ہونا چاہئے