نگر(پ۔ر)ساس ویلی بجلی لوڈشیڈنگ اور تھرمل جنریٹر کے لئے ڈیزل کی عدم فراہمی کے خلاف عوام کا ہیڈکواٹر کی طرف لانگ مارچ کا اعلان.ضلع نگر کے گنجان آباد علاقہ و نگر خاص ساس ویلی کے عوام کا بجلی لوڈشیڈنگ اور تھرمل جنریٹر کے لئے ڈیزل کی عدم فراہمی کے خلاف ساس ویلی سے ضلعی ہیڈ کواٹر کی طرف لانگ کرکے بجلی فراہمی تک دھرنہ دینانے کا اعلان کیا ہے. اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی گلگت ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی ذولفقار علی مراد نے کہا ہے کہ گلگت, دیامر اور دیگر علاقوں میں تھرمل جنریٹر کے ذریعے بجلی دی جاتی ہے لیکن نگر کے ساتھ صوبائی حکومت سوتیلی ماہ جیسا سلوک رکھا ہواہے. نگر خاص میں پول فیوز لگانے کے باوجود بھی 3سے چار گھنٹے بجلی دی جارہی ہے اور جس پہ نہ واشنگ مشین اور نہ ہی کوئی اور برقی الات استعمال کی جاسکتی ہے.ان تین سے چار گھنٹوں میں بھی بڑی مشکل سے انرجی سیورز کے زریعے بلب جلایا جاتاہے.نگر کے عوام کے ساتھ کبھی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی,اس طرح سے ناانصافیوں اور زیادتیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پیپلز پارٹی اور نگر کے عوام مل کر صوبائی حکومت کے اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے,پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے چاہئے وہ جس فرقہ یا علاقے کے ہو.