پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی کا تاثر دینے والوں کی غلط فہمیاں جلد دور ہوجائینگی ساجدہ صداقت

گلگت (پ۔ر) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی راہنما ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی کا تاثر دینے والوں کی غلط فہمیاں جلد دور ہوجائینگی اور پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی قیادت ، خواتین ونگ ، آئی ایس ایف اور تحریک انصاف یوتھ ونگ ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے منشور کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور کرپشن سے پاک پاکستان کا نعرہ گلگت بلتستان کے گلی گلی قریہ قریہ میں گونج اٹھے گا ۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا بنیادی مقصد عہدے کا حصول نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی ورکر کی حیثیت سے پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پارٹی کے ساتھ وابسطہ ہوگئی ہوں اور اگر پارٹی قیادت مجھے کسی بھی عہدے کیلئے اہل سمجھتی ہے تو مجھے خوشی ہوگی تاہم پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات کیلئے میرا نام میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے اور اس عہدے کیلئے اعتماد کا اظہار کرنے پر مجبور خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکریٹری دلشاد بانو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتی ہوں کہ صوبائی سیکریٹری اطلاعات کے طور پر میری نامزدگی کرتے وقت کسی بھی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی اور مجھے امید ہے کہ پارٹی کی صوبائی قیادت کی مشاور ت سے کیا جانے والا فیصلہ سب کیلئے قابل قبول ہوگا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی منشور گھر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرونگی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.