اقلیتی برادی ملکی سالمیت کیلئے ریڑھ کی ہڈ ی جیسے حیثیت حاصل ہے ,پروین غازی

گلگت (پ ر) معروف خاتون سماجی راہنماو سیاسی شخصیت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2پروین غازی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں صدی کا عظیم مسلم ہیرو اوربرصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان ایک خواب تھا جسے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے تعبیر دی ، مملکت پاکستان ایک لازوال نظریہ تھا جسے حاصل کرکے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کا قیام یقینی بناکر مسلمانوں کامستقبل محفوط بنایا پاکستان جیسے عظیم مملکت کا قیام عظیم قائد کے مرہون منت ہے آئے اپنے محبوب قائد کے ساتھ عہد کرتے ہوئے مملکت پاکستان اور گلگت بلتستان کے استحام اور تعمیروترقی کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ ہمارا ملک خوشحالی کا ضامن بن سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے پیدائش کے موقع پر ایک پیغام میں کیا ،انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ مسلمانو ں کیلئے ملک پاکستان ایک قائد کا عظیم تحفہ ہے آج ہم آذاد اور خودمختار مملکت میں سانس لے رہے ہیں یہ سب قائد نے یقینی بنایا ،آج قومی حمیت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے قائد کو زیادہ سے زیادہ خراج عقیدت پیش کریں بطور قوم ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں ،بعد ازاں انہوں نے کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادی ملکی سالمیت کیلئے ریڑھ کی ہڈ ی جیسے حیثیت حاصل ہے جبکہ مملکت پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے اقلیتی برادری کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے کرسمس کے تہوار کے موقع پر انکے خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.