دنیور (بشارت یزدانی) دنیور :۔گلگت بلتستان الرننگ اکیڈمی میں سالانہ نتائج کا اعلان مجموعی رزلٹ 95 فیصد رہا۔رزلٹ کے پروگرام میں طلباء و طالبات نے ملی نغمے۔قوالیاں اور سبق آموز خاکوں کے زریعے پروگرام کو دو چاند لگایا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ہاشم حسین AEO،علی حیدر۔ سکول پرنسپل افسانہ شاہین۔ آمینہ ،بلال اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ۔دنیا میں وہ قوموں ترقی کے منزل طے کرتی ہیں جو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں۔ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں طلباء کا کردار اہم ہوتا ہے۔طلباء اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں۔دنیا میں آج جن ممالک نے ترقی کی ہے ان کے پیچھے علم ہے۔گلگت بلتستان کے کم وبیش والدین بچوں کی تعلیم پر توجہ دینے کی بجائے کھیتی باڈی کی طرف توجہ دیتے ہیں۔جو اس جدید دور کے تعلیمی تقاضوں کے برعکس ہے۔وطن عزیز اور گلگت بلتستان کے تعمیر ترقی کےلئے والدین اپنے بچوں کی صیح تعلیم وتربیت پر توجہ دے۔آج کا دور کھیتی باڈی کا نہیں علم اور ٹیکنالوجی اور مقابلے کا دور ہے۔آج کا بچہ کل کے مستقبل کا معمار ہے۔آج کے بچے کی جس طرح تعلیم و تربیت ہوگئی اس طرح ہی کل کا معاشرہ وجود میں آئے گا۔اس لئے اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینا وقت کی اہم ضروت بن گئ ہے پروگرام کے آخر میں پوزیشن ہولڈراور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔