قومی احتساب بیور( نیب) کورٹ نے کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں کورٹ ٹرائل کے بعد محکمہ ایکسائز اینڑ ٹیکسیشن کے سابق سیکریٹری محمد علی یوگوی اور سیکشن افیسر گجر خان کو 5 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنادی گئیں۔ عدالت نے پانچ سال قید کی سزا کے ساتھ محمدعلی یوگوی پر تین ملین روپیہ جبکہ سیکشن افیسر گجر خان پر ایک ملین جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔