پاکستان اور سعودی عرب معاہدے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، راجہ جلال مقپون

اسلام آباد(مونیٹن پاس نیوز)گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حالیہ پاکستان کے دورے کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 20ارب ڈالر کے ساتھ معاہدوں سے ملک میں معاشی انقلا ب برپا ہوگا اور ملک میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ گورنر گلگت بلتستان نے سعودی ولی عہد کے پاکستان کے دورے کو کامیاب کرنے پرمبارکباد دی ہے او وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ملک کے ترقی کے لیئے کئے گئے اقدامات اور فیصلو ں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اداروں کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے دنیا بھر کے ملکوں اور اداروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے اور دنیا میں پاکستان کا سوفٹ امیج بحال ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملک ترقی کے بلندیوں کوچھو رہا ہے اور گلگت بلتستان بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرح ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا ۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آنے والا موسم گرما میں گلگت بلتستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی ہے اور گلگت بلتستان میں سیاحت ک شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیئے سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.