وزیر اعلیٰ صوبائی وزیر قانون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےADC گلگت کی خدمات فوری طور پر وفاق کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دےئے
اراکین اسمبلی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی معطلی اور ہوم سکریٹری سے معافی کے مطالبے پر ڈٹ گئے،تمام صوبائی وزراء اور اور اپوزیشن اراکین نے استعفے سپیکر فدا محمد ناشاد کو پیش کردےئے
اسلام آباد( مونٹین پاس نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گزشتہ روز گلگت میں ایک احتجاج کے دوران صوبائی وزیر قانون اورنگزیب خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ھوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی خدمات فوری طور پر وفاق کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دےئے ہیں جس کی روشنی میں محکمہ خدمات گلگت بلتستان نے باقاعدہ آڈر جاری کر دیا ہے۔وزیر قانون کے ساتھ پیش آنے والے اس ناخوشگوار پر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے رولنگ پیش کی تھی جبکہ دیگر ممبران اسمبلی نے بھی واقعے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا تھا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کے احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے نوٹس لیا اور احکامات جاری کیئے۔