کئی ماہ قبل گاڑیاں اور دیگر مشینری پہنچا دی گئی ہیں جو ملازمین کی عدم تعیناتی سے لاوارث کھڑی ہیں
ملازمین کی عدم تعیناتی سے عوام میں ایک بار پھر سے مایوسی پھیلنے لگی ،عوامی حلقوں کا فوری تعیناتیوں کا مطالبہ
غذر(فیروزخان)غذر میں1122کی گاڑیاں پہنچے کئی ماہ گزر گئے لیکن عملے کی تعیناتی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی عوامی حلقوں کی طرف سے ملازمین کی فوری تعیناتی کا مطالبہ.واضح رہے کہ کئی ماہ قبل 1122کی گاڑیاں اور دیگر مشینری پہنچا دی گئی ہیں جو ملازمین کی عدم تعیناتی کے باعث ڈی سی آفس غذر میں لاوارث کھڑی ہیں اگرچہ 1122کے قیام کے حوالے سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا لیکن ملازمین کی عدم تعیناتی سے عوام میں ایک بار پھر سے مایوسی پھیلتی جارہی ہے غذر میں حادثات کی شرح میں آ? روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ریسکیو کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات میسر نہیں غذر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 1122میں ملازمین کی تعیناتی کے لئے احکامات جاری کرے۔