معاشی بے رہ روی ،غربت اور تنگ دستی ،کریم آباد ہنزہ میں 15سالہ جماعت نہم کی طالبہ مسماۃ (ش) نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ۔پولیس ذرائع کے مطابق مساۃ (ش)ہنزہ کریم آباد میں نجی سکول میں زیر تعلیم ساکن ششکٹ حال مقیم کریم آباد ہنزہ غربت ،معاشرتی ناہموریاں اور بے رہ روی کی وجہ سے خودکشی کرلی ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسماۃ (ش) نے پرانے گھر کے چھت کے لکڑ سے اپنے ہی دوپٹہ سے پھندا بناکر خودکشی کرلی ہے ۔انہوں نے خودکشی سے قبل کاغذ کے ٹکڑے پر کچھ لکھ کر چھوڑا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے والد مجھے دیگر لڑکیوں کی طرح میری خوہشات پوری نہیں کررہا ہے ،میرے والد کو اولاد کی اہمیت کا پتہ ہی نہیں ہے میں جب مرجاؤں گی تو اس کو اولاد کی اہمیت کا پتہ چل جائے گا ۔ذرائع کے مطابق ان کے ہمسائیوں کا بھی کہنا ہے کہ ان کے گھر میں اکثر اوقات گھریلو مالی مشکلات کے باعث جگڑے ہوتے تھے اور اسی وجہ سے ہی شور شرابہ ہوتا تھا ۔واضح رہے خودکشی کرنے والے طالبہ کے والد ایک نجی سکول کے سیکیورٹی گارڈ ہیں اور جس کی ماہانہ تنخواہ 15ہزار ہے اور والدمبینہ طور پر دیگر لڑکیوں کی طرح اس لڑکی کی خواہشات اور ضروریات پوری نہیں کرسکتا تھا ۔
معاشرتی بے رہ روی ، ہنزہ ششکٹ کی ایک 15سالہ جماعت نہم کی طالبہ مسماۃ ( ش) نے خودکشی کرلی
معاشرتی بے رہ روی ، ہنزہ ششکٹ کی ایک 15سالہ جماعت نہم کی طالبہ مسماۃ ( ش) نے خودکشی کرلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کرائم رپورٹر