سپریم کورٹ فیصلہ جی بی کی سمت دورست کردی اور قوم کی انکھیں گھل گئی ڈاکٹر عباس
فیصلے کی روشنی میں کرنسی،دفاع اور فارن افےئر کے علاوہ تمام بنیادی حقوق گلگت بلتستان کی عوام کوملنا چائیے،میڈیا سے گفتگو
71 سالوں سے قوم کو آئینی حقوق سے محروم رکھا گیاہے ہم نے سیاست میں 33 سال تک جد جہد جاری رکھی،چیئر میں سپریم کونسل
استور(بیورورپورٹ) گلگت بلتستان سپریم کونسل کے چےئرمین ڈاکٹر عباس 19 سالہ آئینی حقوق کی جنگ لڑنے کے بعد استور پہنچ گئے چیف جسٹس سپر یم کوٹ آف پاکستان نے تایخی فیصلہ دے کر گلگت بلتستان کی سمت دورست کی جس سے قوم کی آنکھیں کھل گئی سپریم کوٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں کرنسی،دفاع اور فارن افےئر کے علاوہ تمام بنیادی حقوق گلگت بلتستان کی عوام کوملنا چائیے ڈاکٹر عباس کا میڈیانمائندوں کو بریفنگ تفصیلات کے مطابق معروف قوم پرست رہنماء ڈاکٹر عباس کوسیاسی وسماجی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان نے قائداعظم ایواڈ،جناح ایواڈ دے چکی ہیں جب کہ 2013 میں وفاقی حکومت اور دیگر سوشل فورمز کی جانب سے خدمات کے صلے میں بیسٹ سوشل ایکٹیوسٹ ایواڈ بھی مل چکا ہے جب کہ اقوم متحدہ کا زیلی ادارہ یونیسکو کی طرف سے بھی بہترین قومی خدمات انجام دینے پر سوشل موبیلائز کا ایواڈ بھی دیا گیا ہیں اس موقع پر ان مزید کہنا تھا 71 سالوں سے قوم کو آئینی حقوق سے محروم رکھا گیاہے ہم نے سیاست میں 33 سال تک جد جہد جاری رکھی آخرکار 1999 پٹیشن میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کی آئینی حشیت کو واضع کر نے کے لئے جو پٹیشن دائر کی تھی جس کی روشنی میں تاریخی فیصلہ دیا گیا اب گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق لینے میں آسانی ہوگی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کی عوام کو ایک صفت میں لا کھڑا کر دیا گیا ہے ان شاء اللہ GB کے حقوق کے لئے ایک نئی قومی تحریک کا آغاز کیا جائے جس میں گلگت بلتستان کی تمام اسٹیک حولڈرز شامل ہونگے اس موقع پر ان کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی 13 اگست 1948 کی قراداروں کے مطابق تمام اختیارات لوکل اتھارٹی کو ملنا چائیے جب کہ اس وقت چھ ہفتوں کے اندر اندر تمام اختیارات دینے کے پابند تھے جو کہ اب 71 سالوں تک وفاقی حکومتوں نے اپنے وعدے میں عمل در آمد نہیں کیا گیا اب وقت آگیا ہے گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کے لئے ایک تحریک کا چلائی جائے گی جو اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو نہ مل جائیے۔