سوشل میڈیا میں نفرت انگیز ی،مذہبی منافرت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصرکے خلاف بروقت کارروائی کریں گے،ثناء اللہ عباسی کی میڈیا سے گفتگو
جی بی میں تعلیم کے فروغ سے نفرتوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں نوجوان ترقی کیلئے حکومت اور پولیس کا ساتھ دیں،سوشل میڈیا سے متعلق 200سے زائد کیسس ایف آئی اے کو بھیجوا دیا ہے
چلاس(بیورورپورٹ)انسپکٹر جزل آف گلگت بلتستان پولیس ثناء اللہ عباسی نے چلاس میں مرکزی دفتر شکایت اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کا افتتاح کر دیا ۔ مرکزی دفتر شکایت سیل کا بنیادی مقصد دیامر میں عوامی مسائل اور شکایات سننا ہے اور عوام ایس ایچ اوز آئی جی رینک کے آفسران سے متعلق شکایت درجہ کراسکیں گے۔ درج کردہ شکایت زمہ دار حکام قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے جبکہ سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کا قیام سوشل میڈیا میں نفرت انگیز ی،مذہبی منافرت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصرکے خلاف بروقت کارروائی کرنا ہے ۔چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے جہاں بہت سے فائدے ہیں وہاں نقصانات بھی زیادہ ہیں ،عوام سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے علاقے کے مثبت بیانیہ کو پروان چڑھائیں ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے ذریعے نفرتوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں نوجوان نسل خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومت اور پولیس کا ساتھ دیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس نے سوشل میڈیا سے متعلق 200سے زائد کیسس ایف آئی اے کو بھیجوا دیا ہے ،پولیس سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام محب وطن اور تعمیری سوچ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس کو ڈیوٹی پر حاضر کررہے ہیں اور چلاس میں ایک خاتون پولیس آفیسر کو تعینات بھی کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھک بابوسر قومی رضاکار فورس کی حوصلہ آفزائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں سکولوں کے جلاو گھیراو میں ملوث تمام سہولت کار گرفتار ہوچکے ہیں اور اس کیس میں ملوث ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا گیا ہے