برصغیر میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ، کشمیر کی آزادی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضامن ہے
جنگ کسی بھی مسلے کا حل نہیں اور جنگی جنون سے جہالت پسماندگی اور ترقی کی طرف فقدان کی علامت ہے
استور(ارشاد ملک) مسئلہ کشمیر علمی ،علاقائی اور مقامی مسلہ بن چکا ہے جنوبی ایشیا اور برصغیر میں پائیدار امن ترقی اور خشحالی کے لئے مسلہ کشمیر کا حل ضروری ہیں کشمیر نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بعنوان جموں کشمیر کی آزادی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضامن ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قراقرم نیشنل مومنٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری تعارف عباس نے ہوئے کہا تفصیلات کے مطابق جنگ کسی بھی مسلے کا حل نہیں اور جنگی جنون سے جہالت پسماندگی اور ترقی کی طرف فقدان کی علامت ہے اس لئے انڈیا اور پاکستان خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے لئے ڈائیلاگ اور مزاکرات کے زریعے مسلے کا حل نکالیں اور مسلہ کشمیر کا اہم فریق خطہ قراقرم کی قیادت بشمول کشمیر کے تمام اسٹیک حولڈرزکو بھی مذاکرات میں شامل کیا جائے مسلہ کشمیر کی وجہ سے خطہ قراقرم کی بیس لاکھ عوام کو بنیادی انسانی سیاسی معاشی سماجی اور قانونی حقوق اور قومی شناخت سے محروم ہیں خطہ قراقرم میں بہترین تعلیمی سہولتوں کی پسماندگی بیروزگاری اور بہتر طبی سہولیات کا شدید فقدان ہیں جس کی وجہ سے عوام گونا گو مسائل کا شکار ہیں گلگت بلتستان مسلہ کشمیر کا اہم فریق ہے مگر یہاں پر 72 سالوں سے آڈر پر آڈر ،پکیج اور طاقت کے زور پر نظام چلایا جارہا ہیں جسکی کی طرف بھی فوری توجہ کی اشد ضرورت ہیں اوریہ بھی ضروری ہے کہ مسلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کے لئے بھی لوکل اتھارٹی کا قیام عمل میں لا کر اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کر کے اظہار خیال رائے کی آزادی دی جائیں۔