گلگت(پ ر) جنرل سیکریٹری آئی ایس ایف ضلع استور نے کابینہ سے مشاورت کے بعد بزیعہ نوٹیفیکیشن غلام مصطفے کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف ضلع استور جبکہ ملک آفاق کو نائب صدر آئی ایس ایف استور منتخب کرلیا غلام مصطفے اور ملک آفاق کا نام آئی ایس ایف ضلع استور کی کابینہ نے مشترکہ طور پر نامزد کیا تھا جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ دونوں نو منتخب عہدیداران کا آئی ایس ایف سے دیرہنہ وابستگی اور ان کی بیشمار خدمات کی بنا پر ان کو یہ زمہ داری دی جارہی ہے تنظیم نو منتخب عہدہ داران سے امید کرتی ہے کہ زمہ داری ملنے کے بعد پہلے سے زیادہ اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے اس کے علاوہ ان کا کردار تنظیم کے استحکام اور مضبوطی کے لئے پیش پیش رہیگا آئی ایس ایف ضلع استور کی کابینہ کی نو منتخب عہدہ داران سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ کابینہ کا باقاعدہ حصہ بننے کے ساتھ ہی اپنے کام کی نوعیت مزید تیز کرینگے اس موقع پر عہدہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کی وہ زمہ داری دینے پر آئی ایس ایف ضلع استور کی کابینہ کے مشکور ہیں اور اس عہد کا اظہار کرتے ہیں کہ تنظیم کے استحکام کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہینگے اور طلبا اور تعلیم کو درپیش مثائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لئے بھی کوشان رہینگے صدر آئی ایس ایف گلگت بلتستان رحمان دریلو کی قیادت میں آئی ایس ایف کو طلبا کے لئے ایک مثالی تنظیم بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے