کلمہ چوک گلگت میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج حکومت کے خلاف نعربازی 

روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا ، حکمرانوں اور حکومت کی نا اہلی کے باعث عوام بجلی سے محروم ہے،مظاہرین
بااثر اور حکومتی افراد اور افیسران کو سپیشللائینیں دی گئی ہیں صوبائی حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے
گلگت(خصوصی رپورٹر)کلمہ چوک کشروٹ گلگت میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کردیا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی سڑک کے اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لوگوں کو مشکلات کا سامنا احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکمرانوں اور حکومت کی نا اہلی کے باعث عوام بجلی سے محروم ہے اور طویل لوڈ شیڈنگ گے عزاب سے گزر رہے ہیں جبکہ بااثر اور حکومتی افراد اور افیسران کو سپیشل ٹرانسفارمرز کے ذریعے بجلی فراہم کی جارہی ہے صوبائی حکومت بجلی بحران پر قابو پانے میں مکمل ناکام 2019 میں گلگت کو لوڈ شیڈنگ فری علاقہ بنانے کے اعلانات اور وعدے جھوٹے ثابت ہوئے فوری طور پر بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے دریا پر ہا?یڈل پاور پروجيکٹ بنائے جائے

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.