22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ )گورننس کے دعوے داروں کے منہ پر تمانچہ ہے سعدیہ دانش
حالات و واقعات سے ایسا لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت کی گرفت کمزور پڑ گئی ہے،جی بی کوئی ترقی نہیں ہوئی
عوام کے سامنے حکومت کے ڈرامے بے نقاب ہو چکے ہیں اور وزیر اعلی کو اپنی کرسی بچانے کے لالے پڑے ہیں
گلگت (مونٹین پاس نیوز) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری قابل مزمت ہے انکو نام نہاد الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا اسکے علاوہ سراج درانی کے گھر پر چھاپے کے دوران جس طرح چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا وہ نہایت قابل مزمت ہے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت حواس باختہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔سیاسی جماعتوں کے رہمناؤں کے خلاف نیب کے ذریعے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں جو کہ غیر جمہوری طریقہ کار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور صوبائی حکومت خوابِ خرگوش میں ہے۔نلتر کے عوام کے جائز مطالبات فوراً حل کئے جائیں اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔حالات و واقعات سے ایسا لگ رہا ہے کہ صوبائی حکومت کی گرفت کمزور پڑ گئی ہے.جس طرح نواز لیگ کی مرکزی قیادت کے بجلی بحران کے خاتمے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی انکی صوبائی حکومت نے عوام کو اندھیروں اور مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔گلگت بلتستان میں 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ گڈ گورننس اور ڈویلپمنٹ کے دعوے دار حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔گلگت بلتستان میں انکی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کوئی ترقی تو نہیں ہوئی البتہ لوگ واپس پتھر کے زمانے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کے سامنے صوبائی حکومت کے ڈرامے بے نقاب ہو چکے ہیں اور وزیر اعلی کو اپنی کرسی بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں لیکن کرپشن کا مہلک ناسور انہیں لے ڈوبے گا اور بیوروکریسی کی جی حضوری بھی انہیں نہیں بچا سکے گی۔ جس طرح سے پنجاب سے نواز لیگ کا صفایا ہو گیا ہے اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی نواز لیگ کا کوئی نام لیوا نہیں ہوگا