شگر، شدید برفباری کے بعد تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری
اوقات میں مرہ پی میں مزید دو گھر گر گئے،عوام پریشان
شگر(عابدشگری)شدید برف باری کے بعد اس کے تباہ کاریاں اور اثرات مسلسل جاری۔شگر مرہ پی میں مزید دو گھر گر گئے۔تفصیلات کے مطابق شدید برف باری کے بعد اس کے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق شگر کے یونین کونسل مرہ پی میں دو گھر برف باری کے باعث گر گئے۔جن میں غلام علی اور حاجی حسن کا گھر شامل ہے۔ دونوں گھر پچھلے دنوں دن کے اوقات میں گر گئے۔ جس کی وجہ سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دونوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔اس سے قبل بھی مرکنجہ میں دو گھر بھی تباہ ہوئے تھے۔