قراقر م یونیورسٹی میں قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاب کا انعقاد

گلگت (پ ر)قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد طلبہ و طالبات کے اندر قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور رضاکارانہ خدمات کے جذبے کو فروغ دینا تھا تا کہ وہ مقامی سطخ پر وقوع پذیر ہونے والی آفات سے انسانی جانوں اور املاک کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے میں مدد کرسکے۔ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہلال احمر پاکستان نےKIU شعبہ ٓارتھ سائنسز کے تعاون سے کیاتھا۔ایک روزہ ورکشاپ میں پاکستان اہل احمر گلگت بلتستان کے کمیونیکیشن منیجر صفد ر علی صفدر نے قدرتی آفات سے نمٹنے ،رضاکارانہ خدمت اورہلال احمر کے سیٹ اپ کی فلاحی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی پریذنٹیشن دی ۔اپنے پریذنٹیشن میں انہوں نے قراقرم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانے کے لیے ہلال احمر کے مختلف منصوبوں سے فائدہ حاصل کریں۔ورکشاپ سے شعبہ آرتھ سائنسز کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اختر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے اس طرھ کی سرگرمیوں کو شعبے کے طلبہ و طالبات کے لیے انتہائی مفید اورحوصلہ افزاء قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہلال احمر آئندہ بھی KIUکے طلباء کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کریگی ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.