بھارتی درندازی اور سیکیورٹی خدشات ،گلگت اور سکردو کے گردو نواح میں عمارتوں کے باہر کے بلب بند کروادیئے گئے

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خصوصی رپورٹرسے

بھارتی درندازی اور ممکنہ خطرے کے باعث صوبائی دارحکومت میں گھروں ،دفاتر اور تمام عمارتوں کے باہر کے بجلی کے بلب بند کروادیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی درندازی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث محکمہ داخلہ اور سیکیورٹی فورسز کے حکام نے گلگت شہر بالعموم اور جوٹیال کے علاقوں میں بالخصوص گھر گھر جاکر گھروں اور دفاتراور تمام عمارتوں کے باہر نصب بجلی کے بلب بند کروادیئے گئے جس کی وجہ سے جوٹیال کا علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے ۔لوگ ایک جگہ سے دوسری جانے کیلئے موبائل ٹراچ اور دیگر چھوٹی چھوٹی ٹارچز کی مدد سے سفر کررہے ہیں۔دوسری جانب سکردو سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے آنے والی خبروں کے مطابق وہاں پر بھی رات 9بجے کے بعد تمام عمارتوں کے باہر کے بلب بند کروادیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے سخت احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.