پاکستان خود مختاری، سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا حفیظ الرحمن

بھارتی جارحیت پر پاک فضائیہ کے بھرپور جواب پر ہم اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعلیٰ
ملک کی دفاع اور سالمیت کیلئے پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
گلگت( مونٹین پاس نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر پاک فضائیہ کے بھرپور جواب پر ہم اپنے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابندہ اور درخشاں روایات میں آج ایک اور روشن باب کا اضافہ کردیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے ہمیں دشمن پر فتح و نصرت عطا فرمائی، ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا جواب مل گیا، اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی دانشمندی کی راہ اپنائیں، پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کادفاع کرنے کی صلاحیت ہے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سالمیت اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ بھارت کیلئے پیغام ہے کہ وہ جنگی جنون اور جنوبی ایشیاء میں بدامنی کی منفی سوچ ترک کرے، جنگ و جدل مسائل کا حل نہیں، اب بھی وقت ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی دفاع اور سالمیت کیلئے پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وقت آنے پر مادر وطن کے تحفظ اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ بھارت پاکستان کے امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا اگر جنگ مسلط کی گئی تو اپنی فوج کیساتھ مل کر گلگت بلتستان کے عوام دشمن کو عبرت ناک شکست دیں گے۔ پاکستانی قوم شہادت کیلئے کبھی نہیں گھبراتی ہے۔ وطن عزیز کی دفاع کیلئے اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.