ہنزہ ، کسی بھی ناخوشگور واقع سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ،گورنر

ششپر گلیشیر سے ہونے والی نقصان کو متبادل اقدامات کیلئے وفاقی حکومت سے بھی رجوع کیا جائے گا
پاک فوج کو سلام پیشکرتے ہیں جنہوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا
ہنزہ ( اجلال حسین ) اللہ خیرکریں گلیشیر کا پھیلاو کم سے کم ہو ، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمنٹے کیلئے حکومت کے علاوہ پاک فوج ، انتظامیہ ڈیزاسٹر منجمنٹ تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گزشتہ روز ضلع ہنزہ میں ششپر گلیشیر اور اس سے بننے والی جھیل سے متاثر ہونے والی حسن آباد، علی آباد، مرتضی آباد، ڈورکھن اور حیدر آباد کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کرئینگے کہ اس سے ہونے والی نقصان کو متبادل اقدامات چاہے وہ پینے کے پانی اور آپباشی ، بجلی کا متبادل حل کے علاوہ دیگر کاموں کو فوری طور پر انتطامات کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے کاشوں کو قابل تحسین پیش کرتے ہین جنہوں نے قبل از وقت متاثرہ ہونے والے لوگوں کے لئے انتظامات کرنے کے لئے حکومت ، پاک فوج ، انتظامیہ اور یسکو اداروں کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے سفارشات پیش کر دئیے۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے بزدلانہ حرکت پر مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کو سلام پیش کیا جنہوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طیارے مار گرائے اور پائلٹ کو زندہ گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں بلکہ مختلف سانحات کے ساتھ ہنزہ ششپر گلیشیر سے متاثر ہونے والے عوام کے ساتھ بھی ابتدائی دن سے بھرپورمدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر متاثر ہونے والے موضع جات کے عمائدئن نمبردار اسلم ، جاوید راہی، طارق جمیل ، آحمد دین کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے جنرل سیکرٹری علی آحمد نے گورنر گلگت بلتستان کو گلیشیر سے اوراس سے بننے والی جھیل سے ہونے والی نقصانات جن میں عوامی املاک ، واٹر چینلز،پینے اور آبپاشی کے لئے پانی ، بجلی کے منصوبے اور دیگر اہم ہونے والی نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے بروقت حل نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ کیپٹن (ر) سید علی اصغر کے قیادت میں لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان ، ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی ، پاک فوج کے حکام نے FWO کیمپ ہنزہ میں ششپر گلیشیر اور اس سے بننے والی جھیل سے ہونے والی نقصانات اور اقدامات کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو مکمل طور پر بریفنگ بھی دیا گیا۔ جبکہ گورنرگلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی ہنزہ آمد پر ہنزہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.