2۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر اتحاد پینل کے صدر فردوس احمد اور جنرل سیکریٹری حاجی مرتضیٰ علی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جمہوری عمل کے ذریعے منتخب ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے ٹریڈ یونینز میں انتخابات کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نومنتخب ایسوسی ایشن ٹھیکیداروں کی فلاح و بہبود اور ماضی کی طرح ٹھیکیداروں کی بدنامی کا باعث بننے والے کالی بھیڑیوں کیخلاف بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔