بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد شہید
بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئیبھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،آئی ایس پی آر
2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا،شہید ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اورنائیک خرم شامل ہے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے، جب کہ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج کی کارروائی سے بھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.