بلڈنگ کورڈ پر عمل دارآمدلوکل کونسل،GBDMAاور GDAکا مشترکہ سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ
اس سے گلگت بلتستان میں تعمیرات کو قانونی بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 پر عملدراآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی
سرکاری اداروں کے درمیان مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ کا قیام علاقے کی مجموعی تعمیرو ترقی کیلئے ضروری ہے، فرید احمد،فیصل عثمان
گلگت (مونٹین پاس نیوز) گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ GBDMAاور GDAکے تعاون سے بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کے سلسلے میں سیمنار کا انعقاد کرے گا ،گلگت بلتستان میں تعمیرات کو قانونی بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 پر عملدراآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی مستقبل میں شہر اور علاقے کی مجموعی ترقی کیلئے تینوں اداروں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط بنانے کیلئے باہمی تعلقات وقت کی ضرور ت ہے اور ویسٹ منیجمنٹ کی کارکردگی میں بہتری گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کی بڑی کامیابی ہے GBWMAاور GDAگلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے ان خیالات کا اظہار سیکریٹری GBڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ فرید احمد اور GDAکے ڈائریکٹر جنرل فیصل عثمان نے یہاں سیکریٹری /ڈائریکٹر حاجی ذوالفقار احمد کے دفتر میں ملاقات کے موقع پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے درمیان مضبوط ورکنگ ریلیشن شپ کا قیام علاقے کی مجموعی تعمیرو ترقی کیلئے ضروری ہے اس سلسلے میں تینوں اداروں کا مشترکہ کردار عوام کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا اس سے قبل سیکریٹری /ڈائریکٹر GBلوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد نے گلگت بلتستان لوکل کونسلات اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی ،اس موقع پر انہوں نے صوبائی سطح پر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014کے تحت بلڈنگ کوڈ ز پر عملدرآمد کے حوالے کہا کہ اس سلسلے میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون اور راہنمائی کی ضرورت ہے کیونکہ علاقائی درینہ مسائل اور انکے حل کیلئے تینوں اداروں نصب العین مشترک ہے بالخصوص حالیہ برف باری کے موقع پر گھانچہ ،استور ،دیامر سمیت بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کے باعت بند راستوں کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ذریعے ہٹادیا اور ٹریفک کیلئے کھول دیا جس کے باعث سفری مشکلات کے حل میں بڑی مدد ملی ،سیکریٹری GB ڈیزاسٹر منیجمنٹ فرید احمد نے LCBکے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں جی بی لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے لوکل کونسلات کی مضبوطی اور خودمختاری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گلگت بلتستان میں بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کیلئے سیمینار کے انعقاد میں بھرپور تعاون کریں گے تاکہ اس سے عوام کو آگاہ کیا جاسکے گا قوانین پر عملدرآمد سے ہی تعمیرات پائیدار ہوتی ہیں اور اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014کی مدد لیں گے GDAکے ڈائریکٹر جنرل فیصل عثمان نے بھی شہر کی صفائی اور خوبصورتی اور تعمیرو ترقی کیلئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ،اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیا کارکردگی کو سراہا، انہوں نے ڈائریکٹر ایل سی بی کی جانب سے بلڈنگ کوڈز پر عملدرآمد کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے جی ڈی اے کی جانب سے عملی کردار ادا کرنے کی بھی یقین دلایا ،علاوہ ازیں اس موقع پر شہر کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی انہوں نے اتفاق کیا کہ عوام کو متبادل سہولت دیکر پلاسٹک فری بنانے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور اس سلسلے میں چیف سیکریٹری کی بھرپور معاونت لی جائے گی تاکہ پورے صوبے کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے عملی کام کا آغاز کیا جاسکے ۔واضح رہے کہ سیکریٹری /ڈائریکٹر GBلوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد کی خصوصی دعوت پر سیکریٹری ڈزاسٹر منیجمنٹ فرید احمد اور ڈائریکٹر جنرل فیصل عثمان نے ہفتے کے روز ایل سی بی سیکریٹریٹ جوٹیال کا دورہ کیا اور انکا یہ دورہ بہت کامیاب رہا ۔سیکریٹری /ڈائریکٹر GBایل سی بی حاجی ذوالفقار احمد نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی آفس کا دورہ کرایا اور کارکردگی کے حوالہ سے آگاہ کیا،جبکہ ریسرچ اینڈ پروگرام منیجر ذوہیب ایوب نے صوبائی سطح پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے پیشہ وارانہ پلان کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگا ہ کیا۔