گلگت ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت بابر صاحب دین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس پولو ایسوسی ایشن کے الیکشن کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میں اے سی گلگت، اے ڈی سپورٹس ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گلگت، صدر جی بی پولوایسوسی ایشن ، صدر گلگت پولو ایسوسی ایشن، دیگر پولوایسو سی ایشن کے نما ئندے اور آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلا س میں ضلع گلگت پولو ایسوسی ایشن کی معاد پورا ہونے پر اے ڈی سی گلگت نے ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ تمام پولو کے کلب اپنی رجسٹریشن 15 ما رچ تک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گلگت محمد علی نواز کے پا س جمع کرائیں اور 16 مارچ سے لے کے25 مارچ تک تمام امیدور اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔ اس کے بعد/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت کے آفس میں 6 اپریل کو ضلع گلگت کے الیکشن کرانے کافیصلہ کیا گیا ۔ اور ایڈیشنل ڈی سی گلگت نے احکامات جا ری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر رجسٹرڈ پولو کلب الیکشن میں حصہ نہیں لیں سکیں گے ۔ ایڈیشنل ڈی سی گلگت نے مذیدکہا کہ پولو گلگت بلتستان کی پہچان ہے ۔ پولو کو فروغ دینے کے لئے مقامی انتظامیہ بھرپور اقدا ما ت اٹھائے گی ۔ اور عنقریب پولو لیگ ٹورنا منٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔