گلگت( پ ر)آج مورخہ 7مارچ 2019محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی گلگت بلتستان کے تمام آفیسرزکا اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں محکمہ ایل جی اینڈآر ڈی کے آفیسران نے شرکت کی اور محکمہ ایل جی اینڈآر ڈی کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی گئی جس کا نام ،گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن،،رکھنے پر اتفاق ہوا ایسوسی ایشن محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران کے حقوق کے لئے کام کرے گی۔میٹنگ میں ایسوسی ایشن کی عبوری کابینہ کو حتمی شکل دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تمام آفیسران کابینہ کے فیصلوں کو من وعن تسلیم کریں گے اور ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔اجلاس میں ادیب حسین ڈپٹی ڈائریکٹر کو گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کا صدر ،شاہین مراد ڈپٹی ڈائریکٹر سینئر نائب صدر ،راجہ مرزا کریم ڈپٹی ڈائریکٹر نائب صدر ،ظفر علی خان ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سیکریٹری،ہدایت اللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس سیکریٹری،بشیر اللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر سیکریٹری انفارمیشن،ثناء اللہ خان ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیٹربلتستان ریجن،علی حیدر کوآرڈینیٹر گلگت ریجن اور ملک مشتاق احمد خان پروجیکٹ منیجر کو جوائنٹ سیکریٹری نامزد کیا گیا ۔