گلگت ۔ ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سپورٹس کمپلکس کا تعمیراتی کاموں کے حوالے سے دورہ کیا ۔ ڈی سی گلگت کے ہمراہ اے ڈی سی گلگت،ڈائریکٹر سپورٹس بورڑ، اے سی گلگت ، ایکسی این بلڈنگ ڈویژن گلگت، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپورٹس بورڈ ، متعلقہ ٹھیکدا ر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔
ڈی سی گلگت نے سپورٹس کمپلسکس کے تعمیراتی کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے ناقص کاموں کے حوالے سے ڈی سی گلگت نے موجود ٹھیکدار پر برہمی کا اظہار کیا ۔ ڈی سی گلگت نے موقع پر ٹھیکدار کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کے اندر سپورٹس کمپلکس کے سکواش کورٹ جم ،بیٹ منٹن کورٹ اور دیگر تعمیراتی کاموں کو مکمل کریں تاکہ جنرل پبلک کے لیے کھول دیا جا ئے گا اور عوام الناس سپورٹس کمپلکس سے بر پور استعفادہ حاصل کریں گے ۔ اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے ڈائریکٹر سپوررٹس اور اے سی گلگت کو بھی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکدار کے کام کا جائزہ لے کر روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ کر یں۔