ریاست ہماری جان ومال اور اراضی کا تحفظ کرنے کی بجائے قبضہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،عمائدین کھر،برمس کا پر ہجوم پریس کانفرنس

حکومت کا عوامی زمینیں کی الارٹمنٹ عوام کو فوج کو لڑانے کی سازش ہے فدا حسین ،لیاقت ،غلام اکبر
ہماری ملکیتی زمینوں کو خالصہ سرکار کے نام پر ہتھیانے کا ناجائز سلسلہ جاری ہے ہمارے علاقے میں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے
ریاست ہماری جان ومال اور اراضی کا تحفظ کرنے کی بجائے قبضہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،عمائدین کھر،برمس کا پر ہجوم پریس کانفرنس
گلگت(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی گلگت بلتستان صوبائی حکومت اور سول حکومت منافقت کی پالیسی اپناتے ہوئے 1890 سے عوامی ملکیتی زمین کو خالصہ سرکار قرار دے کر مختلف اداروں کو الاٹمنٹ کر رہی ہے جو کہ عوام اور پاک فوج کو لڑانے کی سازش ہے عما?دین کھر۔برمس فداحسین۔لیاقت۔غلام اکبر۔حاجی جلیل۔شاہد و دیگر نے جمعہ کے روز گلگت پریس میں پرہجوم ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ملکیتی زمیں نوں کو خالصہ سرکار کے نام پر ہتھیانے کا ناجائز سلسلہ جاری ہے ہمارے علاقے میں کو?ی خالصہ سرکار نہیں تمام بنجر اراضی و قدرتی وسائل جی بی کے عوام کی ملکیت ہے خالصہ سرکار عوم کی زمینوں کو ہتھیانے کا بہانہ ہے جس کی ہم بھرپور جمہوری و قانونی انداز میں مزمت کرتے ہے جو کہ ہمارا حق ہے ہمارا مطالبہ ہے کی فوری طور پر 330 کنال ارضی کی الاٹمنٹ کو منسوخ کیا جائے جس کی درخواست ہم نے چیف سیکریٹری کو دے رکھی ہے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنے کی مہم جو?ی ختم کی جائے طاقت کے زریعے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش جاری رہی تو ہم اہلیان برمس کھر سامی محلہ علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو جا?ینگے اور یہ پیغام دینگے کہ ریاست ہماری جان ومال اور اراضی کا تحفظ کرنے کی بجائے قبضہ کرنے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا گلگت بلتستان میں 1986 سے ہر قسم کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد ہے اس کھر اور برمس کی ملکیتی زمینوں کی بندر بانٹ اور الاٹمنٹ علاقے کو اگ اور خون میں دھکیلنے کی سازش ہے اور عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ہے جو کہ علاقے اور ملکی مفاد میں نہیں برمس کھر کے عوام نے ماضی میں حکومت امور اور دفاتر کے لیے زمینیں فراہم کی ہے اور اب تک حکومتی امور چلانے میں ہمارے وسائل کا اہم کردار رہا ہے جنگ اذادی سے لے کر مختلف محاذوں پر بھی علاقے کے بزرگوں اور جوانوں کا کردار رہا ہے خدمات کے باوجود ہماری ملکیتی زمینوں پر حکومت اور پاک فوج کی طرف سے قبضہ کیا جارہا ہے ابادی بھرنے کی وجہ سے فی گھرانہ 8سے 10 مرلہ زمین حصے میں آ?ی ہے جس پر حکومتی اداروں کی نظر ہے اخر ہم کہاں جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ الاٹمنٹ کو فوری منسوخ کیا جائے۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.