وفاقی وزیر علی گنڈا پور ، گلگت بلتستان کی وحدت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ گلگت بلتستان کی تقسیم کا فارمولا دیکر گلگت بلتستان کی تاریخ و جغرافیائی حیثیت اور بین الاقوامی سطح پر قومی واجتماعی حیثیت کو کمزور کرنے کی کھلی سازش کر رہا ہے۔ہمیں بحیثیت قوم ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان حالات میں نوجوانوں کی نازک کاندھوں پر زمہ داریاں بڑھ جاتی ہے۔ آنے والی نسل کے تمام نشیب وفراز کے زمہ دار آج کے نوجوان ہونگے لہٰزا نوجوانوں کو حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ خطے کی آئینی، سیاسی وسماجی، تعلیمی و طبعی اور تعمیر و ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رہنی چاہئے۔ گلگت بلتستان کے آئینی معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد ہمیں گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کی تسلیم کو اپنا مشترکہ بیانیہ کے طور پر اپنانا ہوگا۔پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن کے صدر غلام شہزاد آغا کا راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم طلباء سے خطاب۔