ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے بیٹے نے سرکاری افسر پر گولی چلادی۔
سکردو (کرائم رپورٹر) کعلدم تحریک اسلامی کےرہنما اور رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی روند سے تعلق رکھنے والے کیپٹن (ر)سکندرعلی خان کے بیٹے کا سکردوحسن سدپارہ چوک المعروف پریشان چوک پر پرسرکاری ٹھیکوں اور بلوں کی ادائگی کے معاملے پر اورسیر رضا نامی سرکاری افسر سے معمولی تلخ کلامی کے بعد کپٹن سکندر کے بیٹے نے گولی چلادی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سکردوپولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پستول لائنس یافتہ تھے یا سیاسی اثر رسوخ کی بنیاد پر لیکر گھوم رہا تھا۔
عوامی حلقوں نے اس حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی دہشتگردی ایکٹ کےتحت تحقیقات کرائیں کیونکہ ایک ممبر اسمبلی کے بیٹے کا اسطرح سرے عام سرکاری افسر پر گولی چلانے کی ہمت انتہائی خطرناک اور تشویش ناک صورت حال ہے اور پولیس سیاسی دباو میں آکر اس طرح کھلے عام دہشتگردی کرنے والوں کو چھوڑ بھی سکتا ہے۔