گلگت شہزاد حسین الہامی سے
قومی احتساب بیور گلگت نے دیامر سے تعلق رکھنے والے جمعیت علمائے اسلام ف گلگت بلتستان کے رہنما اور سابق وزیر صحت اور بہبود آبادی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی گلبر خان سمیت محکمہ جنگلات کے آفسران کے خلاف کرپشن کے الزام میں گھیرا تنگ کرتے ہوئے آج ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔ ذرائع کے مطابق ان پر الزام ہے کہ اُنہوں نے مبینہ طور پر ٹمبر پالیسی 2013ء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرمانہ وصول کئے بغیر لکڑی کی غیرقانونی نقل و حمل کرکے قومی خزانے کو تقریباً 44.46ملین روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔جبکہ اس کیس میں محکمہ فارسٹ کے آفیسر زمرود خان سمیت مذیددوافسران بھی نیب ریفرنس میں شامل ہیں۔