بدترین لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج،عوام پریشن
غذر(نمائندہ خصوصی) اندھیروں نے گلگت کے بعد غذر کو لپیٹ میں لے لیا،بجلی غائب عوام پریشان۔بترین لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج۔ درجن کے قریب پاور ہاوسز ہونے کے باوجود بجلی کا نظام درست نہ ہونا نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی حلقے۔ضلع غذر میں تاریخ کی بد ترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث نظام ذندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے غذر میں چھوٹے بڑے نو پاور ہاوسز ہیں جن میں شرقلعہ، سینگل،گلمتی،سلی ہرنگ،نازبھر،تھوئی،بتھریت،اورشمرن،اشکومن،کوچدہ شامل ہیں۔ اس کے باوجود عوام کو بجلی دستیاب نہیں۔ہر طرف اندھروں کا راج ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ سیکریٹری برقیات کی تعیناتی پھر غذر کے پہلے دورے کے بعد بجلی ملنے کی امید تھی لیکن سیکریٹری کا غذر کا دوسرا دورہ بھی بے سود ثابت ہوا۔