طلباء کی فیس معافی کی سیکم کو تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے ختم کر کے گلگت بلتستان کے طلباء پر ڈرون حملہ کیا ہے اشتیاق _احمدخان

گلگت (پ۔ر) پی ایس ایف ضلع پی ایس ایف گلگت کے صدارتی امیدوار   اشتیاق _احمدخان نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں گلگت بلتستان کے طلباء کی فیس معافی کی سیکم کو تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے ختم کر کے گلگت بلتستان کے طلباء پر ڈرون حملہ کیا ہے جسکو گلگت بلتستان کی طلباء برادی مسترد کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے فوری طور پر گلگت بلتستان کے طلباء کی فیس معافی سیکم کو دوبارہ بحال نہیں کیا تو عمران خان کے خلاف گلگت بلتستان کے طلباء سڑکوں پر نکل آئے گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے این آئی پی پروگرام بھی بند کر دیا ہے جسکے بعد فارغ اتحصیل طلباء کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے این آئی پی کے تحت ڈگری ہولڈز طلباء پڑھائی مکمل کرنے کے بعد مختلف اداروں میں انڑشپ کے تحت اپنی خدمات سر انجام دیتے تھے جس سے طلباء کو عملی میدان میں پورا سال کام کرنے کا موقع ملتا تھا تو دوسری طرف ان کو معقول تنخواہ بھی ملتی تھی مگر موجود حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد پڑھے لکھے نوجوانوں کو دینے کے بجائے پہلے سے موجود سیکموں کو ختم کر کے علم دشمن پالیسی کا آغاز کیا ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ہم پی پی ایس ایف گلگت. کے پلیٹ فارم سے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

About admin

Daily Mountain Pass Gilgit Baltistan providing latest authentic News. Mountain GB published Epaper too.