گلگت ( چیف رپورٹر)گلگت بلتستان کو ا لٹی کنٹرول بور ڈ کے 31و اں میٹنگ ڈر گ کنٹرول آفس گلگت میں چیئر مین کوالٹی کنٹرول بورڈ ،سیکریٹری صحت با بر امان با بر کے صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ممبراچیف انسپکٹر آف ڈرگ ڈاکٹر عبید خان ،ڈاکٹر رہبر اور دیگر مغزز ممبران نے شرکت کیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں ادو یات کی تر سیل اور ان کی معیار کو یقینی بنا نے کیلئے تفصیلی غو ر وحوس کیا گیا اور اجلاس کے ایجنڈ ے میں شامل کیسز پر تفصیلی جا ئز ہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے جس میں غیرمعیاری ادویات فراہم کرنے والی تین دواساز کمپنیوں کو دولاکھ روپے جرمانہ اور دودواساز کمپنیوں کے خلاف کیسز ڈرگ کورٹ میں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں (سپین فا ر ما) لا ہو ر کو غیر معیاری سیرپ سپٹا مو ل کی فروخت کرنے اور دیگر کیسز میں مجموعی طور پرایک لاکھ روپے کی جرمانہ اور پکڑی گئی غیر معیاری دوا کے بدلے میں دوگنی میعاری دوا بھی جرما نے کی مد میں محکمہ ڈرگ کنٹرول کو اداء کرنے کی پا بند کردیا گیا جس کو مفاد عامہ کے لئے استعمال میں لایا جائیگا ۔اسی طر ح( امبرو فار ما) اسلا م آباد کی غیر معیاری اور جعلی دوا بنانے کی جرم میں ایک لاکھ روپے جر مانے اداء کرنے حکم سنا دیا گیا اور سپٹا مو ل بھیج نمبر7011،7742کو ما رکیٹ سے ری کال کرنے کا بھی پا بند ہو نگے۔اجلاس میں زائد المیعاد ادو یات میڈ یکل سٹور ز میں رکھنے کی جرم میں دو میڈ یکل سٹوروں کو 5،5ہزار روپے جرما نہ جبکہ زم زم ٹر یٹرز اور گلف مارفا اسلا م آباد کو جرم ثا بت ہونے پر کیس ڈر گ کو رٹ بھیجوادیا گیا ۔آ خر میں چیئر مین کو الٹی کنٹرول بورڈ /سیکریٹری صحت با بر آ ما ن با بر نے کہا کہ آ ئیندہ کو الٹی کنٹرول بورڈ میں پیش نہ ہونے والے میڈ یکل سٹوروں کی لائسنس مکمل طور پر منسوخ کر دیا ئے اور انسا نی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے افراد کو سخت سے سخت کارروائی کر کے ان کا گیرا تنگ کیا جا ئے ۔سیکریٹری صحت نے کہا کہ محکمہ ڈرگ کنٹرل کو سخت ہدایات کی روشنی میں کہا کہ محکمہ ڈرگ انسانی جانوں کے ساتھ منسلک ادارہ ہے گلگت بلتستان میں جعلی ،غیر معیاری اور ممنوع اادویات سمیت انسانی جانوں کو نقصانان پہنچانے تمام ادوایات کی مستقل روک تھام کے لئے مذید کاروائیاں تیز کی جائے اور چھاپہ مارٹیموں کو مذید سرگرم کرکے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے نظام کو موثر بنایاجائے ۔انہوں نے محکمہ ڈرگ کنٹرول کی کارکردگی کو سہراہتے ہوئے چیف ڈرگ انسپکٹراور عملے کو شاباش دی ۔