استور (پ۔ر) آج مورخہ 16مارچ 2019ضلع استور کے ٹیچرز کا ایک ہنگامی اجلاس میر ہوٹل استور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلع استور سے تقریباََ 100کے قریب اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ہونے والے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اجلاس میں متحد ہ ٹیچرز فورم (United Teacher’s Forum) کے نام سے ایک فورم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں یہ متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ آنے والے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ماضی کی طرح سلیکشن کے بجائے جمہوری انداز میں الیکشن کرائے جائے۔ الیکشن میں متحدہ ٹیچرز فورم بھر پور حصہ لے گی۔ فورم الیکشن سے چند روز قبل جمہوری طور پر تمام اساتذہ سے مشاورت کے بعد اپنے پینل کا اعلان کرے گا۔اور یہ فورم نظام تعلیم میں بہتری اور اساتذہ کے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروکار لائے گا۔ اساتذہ نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ نظام تعلیم میں بہتری کے لیے وہ ہر قربانی دیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف اساتذہ نے کہا کہ بچے ان کا اثاثہ ہیں اور قوم کا مستقبل ان بچوں کے ہاتھ میں ہے۔متحدہ ٹیچرز فورم میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات تمام ضلعوں میں ایک ساتھ کرائے جائیں۔ اور سلیکشن کے بجائے الیکشن میں جمہوری انداز میں اپنایا جائے اور ہر استاد کو الیکشن میں حصہ لینے کا بنیادی حق دیا جائے۔ تاکہ حقیقی معنوں میں اساتذہ کی نمائندگی ہو اور نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں گے