دیامر میں صحت کی سہولیات کی شدید کمی ، پورے ضلع میں صرف ایک ہسپتال ہے حاجی جانباز خان
پاک فوج کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے تاکہ یہاں علاج معالجے کی سہولیات میں کمی کے مسلے کو حل کیا جاسکے،جدید سہولیات سے آراستہ بڑے ہسپتال کا قیام بے حد ضروری ہے
گلگت اور بلتستان کی طرح دیامر میں بھی ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے دیامر میں ڈیم بن رہا ہے اور سی پیک روٹ یہاں سے گزار رہاہے،صوبائی وزیر زراعت ، ماہی پروری و لائیوسٹاک
گلگت (مونٹین پاس نیوز) صوبائی وزیر زراعت، ماہی پروری و لائیو سٹاک حاجی جانباز خان نے کہا ھے کہ پاک فوج دیامر میں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ یہاں علاج معالجے کی سہولیات میں کمی کے مسلے کو حل کیا جاسکے ہفتے کے روز اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں ہسپتالوں کی شدید کمی ھے پورے ضلع میں صرف ایک ہسپتال ہے لہذا پاک فوج، واپڈ اور غیر سرکاری فلاحی ادارے دیامر میں ہسپتالوں کے قیام پر توجہ دیں حاجی جانباز خان نے کہا کہ دیامر میں جدید سہولیات سے آراستہ بڑے ہسپتال کا قیام بے حد ضروری ہے شاھراہ قراقرم، بابو سر روڈ میں ٹریفک حادثات پیش آتے ھیں اور علاج معالجے کی سہولتیں نہ ھونے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا نقصان ھوتا ھے پڑوس میں واقع کوہستان سے بھی لوگ علاج معالجے کے لیے چلاس آتے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت اور بلتستان کی طرح دیامر میں بھی ہسپتالوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے دیامر میں ڈیم بن رھا ھے اور سی پیک روٹ یہاں سے گزار رھا ھے پاک فوج اور واپڈ یہاں ہسپتالوں کے قیام پر خصوصی توجہ دیں