حفیظ الرحمن جعلی ڈگری کیس یکطرفہ فیصلے نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے سعدیہ دانش
وزیر اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں عدالتی فیصلہ مایوس کن ہے لیکن حفیظ الرحمن بے نقاب ہوے ہیں ،رہنماء پی پی پی
جعلی ڈگری لیکر الیکشن میں حصہ لیا پہلی پیشی میں ہی حفیظ الرحمن کو بچانے کی کوشش کی گئی تھی اور آج ان کو نا اہلی سے بچایا گیا
استور(شمس الر حمن شمس) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے حفیظ الرحمن جعلی ڈگری کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں عدالتی فیصلہ مایوس کن ہے لیکن حفیظ الرحمن بے نقاب ہوے ہیں کہ انہوں نے جعلی ڈگری لیکر الیکشن میں حصہ لیا پہلی پیشی میں ہی حفیظ الرحمن کو بچانے کی کوشش کی گئی تھی اور آج ان کو نا اہلی سے بچایا گیا لیکن اس عدالتی فیصلے سے گلگت بلتستان کی عوام بھی مایوس ہے کیونکہ ن لیگ نہ صرف جعلی مینڈیٹ لیکر الیکشن میں کامیاب ہوی تھی بلکہ ان کے وزیر اعلی نے جعلی ڈگری جمع کر کے الیکشن میں حصہ لیا۔گلگت بلتستان میں سیاسی وابستگی کی بنیاد پر اس طرح کے فیصلے سامنے آتے ہیں اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئینی عدالتی نظام ہو تاکہ سستے اور بہتر انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے۔ اعلٰی عدلیہ کے اس یکطرفہ فیصلے نے انصاف کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے پہ بہت سے سوالات کو جنم دیا ہیپیپلز پارٹی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کا قصور یہ ہے کہ وہ شہید بینظر بھٹو اور کا بیٹا اور ذولفقار علی بھٹو کا نواسہ ہے اور بلاول بھٹو کا یہ بھی قصور ہے کہ وہ اپنے دادا اور اپنی ماں کیمشن کو آگے لیکر چلنا چاہتا ہے اسی لئے شیخ رشید وفاقی حکومت کے ترجمان بن کے دھمکی آمیز باتیں کر رہے ہیں کیونکہ عمران خان اور اسکی کابینہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت اور مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔مگر بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی اس جد و جہد کو جاری رکھیں گے جو بھٹو خاندان نے اس ملک کی جمہوریت ملک کہ بقاء کے لئے جاری رکھی۔ اسی لئے آمروں کو یہ جد و جہد منظور نہیں ہے عمران خان شیخ رشید کے ذریعے ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی پر عمل پیرا کرتے ہوے سیاسی جد و جہد کی ہے اور انشا اللہ آگے بھی یہی جد و جہدجاری رہے گی۔