یاسین ، عوامی مفاد غلام محمد ،راجہ جہانزیب اور محمد ایوب کا مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان
تینوں سیاسی قائدین نے ایفاد پراجیکٹس پر عوام کے درمیان موجود اختلافات کو مشاورت کے ذریعے کامیاب بنانے کا فیصلہ
یاسین کے عوام کی مشترکہ مفادات اور علاقے کی تعمیروترقی کے لے ہم میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے،رہنماوں کی گفتگو
یاسین(نمائندہ خصوصی) یاسین میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ممبرقانون راجہ جہانزیب،پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے نائب صدر و مشیر خوراک گلگت بلتستان غلام محمد اور سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و صدرپاکستان پیپلز پارٹی غذر محمد ایوب شاہ نے ماضی کے سیاسی مخالفت کو یکسر فراموش کر کے واسعی تر عوامی مفاد اور علاقائی تعمیروترقی کے لے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان کیا ھے۔تینوں سیاسی قائدین نے یاسین میں ایفاد پراجیکٹس پر عوام کے درمیان موجود اختلافات کو مشاورت کے ذریعے ختم کرکے ایفاد کے تحت ملنے والی پراجیکٹس کو کامیاب کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیروترقی کے لے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق عمائدین طاؤس کے جانب سے گزشتہ تقریباً بیس سالوں سے یاسین کے عوام کی سیاسی خدمت میں مصروف ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب،مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد اور سابق ممبر قانون ساز اسمبلی محمد ایوب شاہ کو ایل ایس او طاس کے دفتر میں ایک ٹیبل پر بیٹھا کر بہترین عوامی مفاد اور علاقائی تعمیروترقی کے لے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی درخواست کیا جس پر یاسین کے تینوں سیاسی نمائندگان نے سیاسی مخالفت کے باوجود علاقائی تعمیر ترقی کے لے یک بازوہوکر کام کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر تینوں سیاسی قائدین نے یک زبان ہوکر کہا کہ یاسین کے عوام کی مشترکہ مفادات اور علاقے کی تعمیروترقی کے لے ہم میں کوئی اختلاف موجود نہیں ھے۔اج تک ہم اپنے اپنے انداز کے مطابق علاقائی تعمیروترقی کے لے جدوجہد کررہیں تھیں آج سے ہم ہر علاقائی ایشو پر نہ صرف ایک دوسرے سے تعاون کرینگے بلکہ ایک دوسرے کوi بھرپور مدد کرینگے۔واضح رہے یاسین میں پی ٹی آئی،پی ایم ایل این اور پی پی پی پانی آگ اور ہوا کے مانندہیں۔